" THE QURAN IS NOT FOR THESE THINGS "

Miscellaneous Photography, Pictures, Wallpapers
Post Reply
User avatar
Ch.Usman Ali
Loyal Member
Loyal Member
Posts: 165
Joined: Nov 03, 2008
Location: Dubai

" THE QURAN IS NOT FOR THESE THINGS "

Post by Ch.Usman Ali » Apr 20, 2009 Views: 1587





April 2009

قرآن کے معاملے میں درست رویہ

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ۔رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:

“ قرآن کے معاملے میں جھگڑ ا کرنا آدمی کو کفر تک پہنچادیتا ہے “

(مشکوۃ،رقم)236





یہ قرآن کے معاملے میں جھگڑ ا کرنا کیا چیز ہے؟ ۔ مطلب یہ ہے کہ آدمی کو قرآن مجید کا سچا طالب ہونا چاہیے ۔ قرآن مجادلوں اور مناظروں کا موضوع نہیں ہے ۔ قرآن کے پاس آدمی کو اپنے مخصوص عقائد اور مسلکی نظریات کی دلیلیں ڈھونڈنے نہیں ، بلکہ حق اور سچائی معلوم کرنے کے لیے آنا چاہیے ۔یہ ہدایت اور
رہنمائی کی کتاب ہے نہ کہ کسی فرقے اور گروہ کے نظریات کو دلائل فراہم کرنے والی کتاب۔ قرآن کو مسلمانوں کے اندر تفریق و اختلاف کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے ۔ اس کی ایک ایک آیت کو لے کر اپنے اپنے مدعا کو ثابت کرنے کے طریقے نہیں اختیار کرنے چاہیے ۔ بلکہ سچے طالبوں کی طرح قرآن کی پوری بات کو لینا اور پوری سنجیدگی اور نیک نیتی سے اس پر غور کر کے اس کا اپنا مدعا سمجھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ اوراگر کسی جگہ اختلاف ہو بھی جائے تو مل بیٹھنا چاہیے ۔ اور مل بیٹھ کر اپنی بات وضاحت کے ساتھ دوسروں کے سامنے رکھنی چاہیے اور دوسروں کی بات بھی سننی چاہیے ۔اور ہر ایک کا منتہائے مقصود قرآن کے اصل مدعا و مفہوم کو پانا ہونا چاہیے نہ یہ کہ میری بات صحیح ثابت ہوجائے اور میرا فہم ہی درست قرار پائے ۔یہ رویہ آدمی کو قرآن مجید کے ساتھ جوڑ ے بھی رکھتا ہے اور اس کے علم میں اضافے کا سبب بھی بنتا ہے ۔ لیکن اگر آدمی قرآن کو جھگڑ وں کی بنیاد بنالے ، اپنی من پسند باتیں اس میں ڈھونڈنے لگے ، اس میں مناظروں کا سامان تلاش کرے ، اپنے فہم پر اصرار کرنے لگے اور دوسروں کے مقابلے میں اسے اپنی فتح و شکست کا مسئلہ بنالے ۔ تو قرآن کے حوالے سے یہ اپنے علم کا غلط استعمال ہو گا۔ اس طرزِ عمل کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اسے اپنی توفیق سے محروم کر دے گا۔ اور اندیشہ ہے کہ اپنے اس رویے کی وجہ سے آدمی کفر میں جا پڑ ے ۔



اپنےاس بھا یی کو د عا مین یاد رکھیے۔

" جزأك الله خير"

چوھدری عثمان علی۔



User avatar
chandoo
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 19019
Joined: Sep 08, 2007
Location: Lahore
Contact:

Post by chandoo » Apr 21, 2009

nice post... thanks for reminding.

User avatar
ujala
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 18532
Joined: Jan 31, 2009
Location: Islamabad
Contact:

Post by ujala » Apr 21, 2009

Allah Bless u Usman ................very very Great post ...great quotation n Great description ..................

Post Reply

Return to “Miscellaneous Photography, Pictures, Wallpapers”