"EMAAN KA FAISLA"

Miscellaneous Photography, Pictures, Wallpapers
Post Reply
User avatar
Ch.Usman Ali
Loyal Member
Loyal Member
Posts: 165
Joined: Nov 03, 2008
Location: Dubai

"EMAAN KA FAISLA"

Post by Ch.Usman Ali » Apr 21, 2009 Views: 1601





April 2009




ہجرتِ مدینہ کے بعد مسلمان جب مدینہ آئے تو سولہ سترہ مہینے تک بیت المقدس کی طرف رخ کر کے نماز پڑ ھتے رہے ۔اس کے بعد جنگ بدر سے دو ماہ قبل یہ حکم نازل ہوا کہ اب مسلمان ہر نماز میں اپنا رخ بیت اللہ الحرام کی طرف کر لیا کریں ۔یہ حکم سورہ بقرہ کی آیات(142-150)میں آیا ہے ۔ ان آیات میں اللہ تعالیٰ نے یہ بات بھی واضح کی ہے کہ ان کے پیشِ نظر یہ تھا ہی نہیں کہ بیت المقدس مسلمانوں کا قبلہ بنے ۔ لیکن ہجرتِ مدینہ کے فوراً بعد تبدیلیٔ قبلہ کا حکم دینے کے بجائے کچھ عرصہ بعد اس کے دینے کا مقصود یہ جانچنا تھا کہ یہود میں سے جو لوگ ساتھ ہوگئے تھے ان کے بارے میں واضح ہوجائے کہ کون اللہ اور رسول کا سچا وفادار ہے اور کس کو اپنے آبا کا طریقہ پیارا ہے ، (:2 143)۔وہ اگر سچے مومن ہیں تو آبائی قبلہ بدلنے کے باوجود وفادار رہیں گے ۔

مذہبی لوگ ہمیشہ خدا کے نام پر دنیا کے سامنے کھڑ ے ہوتے ہیں ۔ لیکن آہستہ آہستہ ان کی وفاداری کا رخ اپنے اسلاف، اپنی قوم اوراپنی تہذیب کی طرف مڑ تا چلا جاتا ہے ۔وہ یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی سار ی دعوتی جدو جہد اللہ کے دین کے لیے ہورہی ہے ، لیکن درحقیقت وہ اپنے خاص فرقہ اور خیالات کی تبلیغ کی جدو جہد کر رہے ہوتے ہیں ۔ وہ لوگوں کو بتاتے ہیں کہ فلاں حکم شریعت کا ہے ، لیکن درحقیقت وہ ان کے اپنے خاص فقہی مذہب اور مسلک کا فہم ہوتا ہے ۔

ایسے میں اللہ تعالیٰ امتحان کی کوئی نہ کوئی شکل پیدا کر دیتے ہیں ، جس کے بعد ایسے دینداروں کی قلعی کھل جاتی ہے ۔کوئی مرد قلندر اٹھتا ہے دلیل کی بنیاد پر دعوتِ حق ان کے سامنے رکھ دیتا ہے ، مگر یہ لوگ حق کے بجائے اپنے فرقہ اور نقطۂ نظر کوبنیاد بنالیتے ہیں ۔وہ دلیل کے بجائے جذبات اور اصول کے بجائے تعصب پر فیصلہ کرتے ہیں ۔ یہی وہ لمحہ ہوتا ہے جب اللہ تعالیٰ ان کے ایمان کا فیصلہ کرتا ہے ، مگر وہ اس سے بے خبر اپنی دینداری کا ڈھنڈورا پیٹتے رہتے ہیں ۔

کیسا عجیب ہے خد اکا یہ امتحان اور کیسی عجیب ہے اس کے نام پر کھڑ ے ہوئے لوگوں کی ناکامی ۔







اپنےاس بھا یی کو د عا مین یاد رکھیے۔

" جزأك الله خير"

چوھدری عثمان علی۔


,xcitefun-10.gif[/IMG]


Laila786
Wondering
Wondering
Posts: 15
Joined: Apr 21, 2009

MASHALLAH

Post by Laila786 » Apr 21, 2009

MASHALLAH

JAZAK ALLAH
[/i]

User avatar
moonjee06
Extreme Contributor
Extreme Contributor
Posts: 3162
Joined: May 26, 2008

Post by moonjee06 » Apr 23, 2009

MASHALLAH
I LOVE S




User avatar
ujala
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 18532
Joined: Jan 31, 2009
Location: Islamabad
Contact:

Post by ujala » Apr 23, 2009

speech less post ........very Nice

Post Reply

Return to “Miscellaneous Photography, Pictures, Wallpapers”