گاجر (کدو کش کی ہوئ) 500 گرام
دودھ 1 کپ
کھویا آدھا کپ
کیوڑہ چند قطرے
پسی ہوئ الائچی 1 چائے کا چمچ
چینی 4 کھانے کے چمچ
گھی 6 کھانے کے چمچ
ترکیب:
مائکرو ویو پروف باؤل میں دودھ، چینی، کو اچھی طرح مکس کریں۔
اب کدو کش کی ہوئ گاجر میں پسی ہوئ الائچی اور گھی ڈال کر مائیکرو ویو میں رکھ دیں اور 100 ایم پر 15 منٹ کا ٹائمر لگا کر چھوڑ دیں۔
اب باؤل کو نکال کر چمچے سے تمام آمیزہ ہلائیں اور کیوڑہ ایسنس کے چند قطرے ملا کر مزید 5 منٹ تک اوون میں رکھ دیں۔
آخر میں ڈش آؤٹ کر کے کھوئے سو گارنش کر کے پیش کریں۔
