دودھ ایک گیلن
ٹاٹری ڈیڑھ کھانے کا چمچ
لیکوڈ ریننٹ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پانی حسبِ ضرورت
طریقہ
سٹین لیس سٹیل کے برتن میں دودھ ڈالیں۔تھوڑے سے پانی میں ٹاٹری مکس کرکے دودھ میں مکس کر دیں۔
برتن چولہے پر رکھیں اور دودھ آہستہ آہستہ گرم کریں۔
جب دودھ اُبلنے کے قریب ہوتو اِسے چولہے سے ہٹا لیں اور اِس میں ریننٹ مکس کریں۔ اب اِس کو پانچ منٹ کےلئے رکھ دیں۔
اب پنیر کسٹرڈ کی طرح جم جائے گا۔ اگر آمیزہ پتلا ہو تو اِس کو کچھ دیر مزید پڑا رہنے دیں یہاں تک کہ وہ کسٹرڈکی طرح گاڑھا ہو جائے۔
چھری کی مدد سے پنیر کو ایک انچ کے چوکور ٹکڑوں میں کاٹ لیں۔ چھری برتن کے پیندے تک جانی چاہئے۔
اِس کو دوبارہ چولہے پر رکھ دیں اور مسلسل ہلاتے ہوئے تین سے پانچ منٹ پکائیں۔
اِس کے بعدپھٹے ہوئے دودھ کو چولہے سے ہٹا دیں اوردو سے پانچ منٹ تک آہستہ چمچ ہلاتے رہیں۔ اب پنیر کو چمچ کی مدد سے چھلنی میں ڈالیں۔
اب پھٹے ہوئے دودھ کا پانی چھلنی سے چھن جائے گا۔
پنیر کو دونوں ہاتھوں کی مدد سے دبائیں تاکہ اِس میں سے پانی نکل جائے۔
پنیر کو مائکروویو پروف باؤل میں ڈال دیں اور اِس کو ایک منٹ تک مائکروویو میں رکھیں تاکہ اِس میں سے زائد پانی نکل جائے۔
پنیر کو مکس کرکے تیس سیکنڈ کےلئے دوبارہ گرم کریں یا اِس کو اِتنا گرم کریں کہ آپ پنیر کو گوندھ سکیں۔
اب پنیر کو بائول میں آٹے کی طرح گوندھ لیں۔
پھر اِس کو کٹنگ بورڈ پر رکھ کے اچھی طرح گوندھ لیں۔ اگر پنیر سخت ہو جائے تو دوبارہ گرم کرلیں۔
نیم گرم پنیر جب الاسٹک کی طرح کھنچی جائے گی تو یہی موزریلا کی نشانی ہے۔
اب اِس کو دوبارہ گوندھیں یہاں تک کہ پنیرٰٰ میں چمک آ جائے اور وہ ہموار ہو جائے۔
تیارموزریلا کا بلاک بنا لیں۔

