Degi Chicken Korma

Chili Recipe, Soup Recipe, Chicken Recipe, Beverage Recipe, Appetizers, Salads, Cocktails, Mocktails, Desserts, Breakfast
Post Reply
User avatar
being lonely
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 4829
Joined: Dec 06, 2009

Degi Chicken Korma

Post by being lonely » Aug 14, 2015 Views: 1324


چکن ایک کلو
پیاز بڑی ایک عدد
گھی ایک کپ
ادرک لہسن پیسٹ ایک کھانے کا چمچ
پسی لال مرچ ڈیڑھ چائے کا چمچ
دیگی مرچ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کپ
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
(لونگ چھ سے آٹھ عدد (پسی ہوئی
(بڑی الائچی تین سے چار عدد (پسی ہوئی
چھوٹی الائچی پانچ سے چھ عدد
(کالی مرچ تین سے چار عدد (پسی ہوئی
پسی جائفل جاوتری ایک چوتھائی چائے کا چمچ
کٹی ادرک دو کھانے کے چمچ
کیوڑا ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذوق

پین میں گھی گرم کر کے پہلے پیاز اور پھر چکن کو بھی چار سے پانچ منٹ فرائی کر کے نکال لیں۔
پھر پیالے میں ادرک لہسن کا پیسٹ، پسی لال مرچ، دیگی مرچ، پسا دھنیا، نمک اور پانی ڈال کر مکس کریں۔
اب پین کے گرم گھی میں لونگ، چھوٹی الائچی اور تیار کیا ہوا مکسچر شامل کر کے بھون لیں۔
پھر بلینڈر میں دہی اور براؤن پیاز بلینڈ کریں۔
اب بھنے مصالحے میں بھنی چکن شامل کر کے آٹھ سے دس منٹ ڈھک دیں۔
پھر اس میں پیاز اور دہی کا مکسچر ڈال کر پکائیں۔
اب اس میں پسی جائفل جاوتری، پسا گرم مصالحہ، کٹی ادرک، پسی ہوئی بڑی الائچی، پسی ہوئی لونگ، پسی کالی مرچ اور کیوڑا ڈال کر پکائیں۔
آخر میں اسے سرونگ ڈش میں نکال کر سرو کریں۔


Mai ap apni moat ki tyaarion mai hon..!!!
Meray khilaaf apki Saazish fazool hai..!!!


Post Reply

Return to “Food Stop : The Recipe Corner”