mujay pehly he lgta tha

Post your Poetry Collection here or read the creations of others as well...
Post Reply
User avatar
PQRST
Beginner
Beginner
Posts: 31
Joined: Feb 11, 2015

mujay pehly he lgta tha

Post by PQRST » Feb 12, 2015 Views: 577

مجھے پہلے ہی لگتا تھا
مجھے تم چھوڑ جائو گے
دعا کرتی تھی میں رب سے
میرے خدشوں کو رد کر کے
تمہارے عہد سچ کر دے
مگر دیکھو اے جانِ جاں!
دعا مقبول ہونے کے بھی
تو کچھ قاعدے ہیں ناں!
کہ جس میں شرطِ اوّل ہے؛
یقیں دل سے ہو تب مانگو ...
یقیں دل سے اگر نہ ہو
دعا پھر کیسے پوری ہو؟
مگر پھر بھی ہمیشہ ہی
گماں کا آسرا لے کر
دعا کی تار سے میں نے
بہت جوڑا تھا قسمت کو،
دعا۔۔۔ منّت۔۔۔مرادیں۔۔۔استخارہ
سب ہی کر ڈالا
یقیں خود کو نہ دے پائی
گمان و بدگمانی کا یہی انجام ہونا تھا...
میرے خدشے تو سچ نکلے
تمہارے عہد سب جھوٹے...
مجھے پہلے ہی لگتا تھا ..
مجھے تم چھوڑ جائو گے...

User avatar
chandoo
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 19019
Joined: Sep 08, 2007
Location: Lahore
Contact:

Post by chandoo » Feb 13, 2015

pata to, phir to tumhari apni ghalti hai,

Post Reply

Return to “Poetry (Shero Shayari)”