Rizk e Halal r Haram

Inspirational Articles , Images, cards, Inspirational quotes
Post Reply
User avatar
Malika
Beginner
Beginner
Posts: 25
Joined: Sep 16, 2013

Rizk e Halal r Haram

Post by Malika » Feb 11, 2014 Views: 1489

ایک روز حضرت علی رضی اللہ عنہ اپنے سواری کے جانور سے مسجد کے دروازے کے قریب اترے۔ آپ رضی اللہ عنہ نے خچر ایک شخص کے حوالے کیا اور خود مسجد میں تشریف لے گئے۔ اُ س شخص نے خچر کی لگام کھینچ کر نکال لی۔ خچر کو یوں ہی چھوڑ دیا اور لگام لے کر فرار ہوگیا۔

جب حضرت علی رضی اللہ عنہ مسجد سے باہر تشریف لائے تو دو درہم ہاتھ میں لئے ہوئے تھے۔ آپ چاہتے تھے کہ یہ دو درہم اس شخص کو دیں جسے آپ نے خچر کی حفاظت کے لئے معین فرمایا تھا۔ خچر کو بغیر لگام پایا ۔ گھر پہنچ کر وہ دو درہم اپنے غلام کو دئیے تاکہ وہ لگام خرید لائے۔ غلام بازار گیا۔ اس نے وہی لگام ایک شخص کے ہاتھ میں دیکھی معلوم ہوا کہ چور نے اسے دو درہم میں بیچا اور اسے اس کے قسمت کے وہی دو درہم ملے ہیں جو حضرت علی رضی اللہ عنہ اسے خود بھی عطا فرمانا چاہتے تھے۔

جب غلام نے یہ سارا ماجرا حضرت رضی اللہ عنہ کو سنایا تو آپ نے ارشاد فرمایا:

اِنَّ الْعَبْدَ لَیَحْرُمُ نَفْسَہ الرِّزْقَ الْحَلاَلَ بِتَرْکِ الصَّبْرِ وَلَا یَزْدَادُ عَلٰی مَاقُدِرَلَہ

یعنی: "بندہ خود دامنِ صبر کو چھوڑ دینے کی وجہ سے اور جلد بازی کی وجہ سے اپنے رزقِ حلال کو حرام کر لیتا ہے۔ حالانکہ جو کچھ اس کی قسمت میں لکھا ہوا ہوتا ہے اس سے زیادہ ہ نہیں پاتا"

(کتاب لئالی الاخبار، صفحہ ۱۵۱)

User avatar
dua
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 11415
Joined: May 30, 2010
Location: Lahore
Contact:

Post by dua » Feb 11, 2014

Very Nice Sharing

User avatar
Malika
Beginner
Beginner
Posts: 25
Joined: Sep 16, 2013

Post by Malika » Feb 11, 2014

dua wrote:Very Nice Sharing
:)

User avatar
chandoo
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 19019
Joined: Sep 08, 2007
Location: Lahore
Contact:

Post by chandoo » Feb 11, 2014

universal truth...

MIM
Fan of Fun Stuff
Fan of Fun Stuff
Posts: 300
Joined: Jan 24, 2009
Location: Riyadh

Post by MIM » Feb 12, 2014

Nice sharing, Jazak Allah khair

User avatar
Rizwan
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 13573
Joined: Jun 07, 2010
Location: Gulgasht, Multan
Contact:

Post by Rizwan » Feb 12, 2014

thankx for nice sharing
Love Is Just A Word,
Until Someone Comes Alone,
And Gives It Meaning.


My Post

Post Reply

Return to “Inspirational Articles, Quotes, Images & graphics”