محبّت زاد ہے ' مُجھ میں ۔۔۔ کوئی فرہاد ہے ' مُجھ میں
نہیں وِیران ' اندر سے ۔۔۔۔۔۔ خُدا کی یاد ہے ' مُجھ میں
جو ہر دَم ' ساتھ رہتا ہے ۔۔۔۔ مِیرا ہم زاد ہے ' مُجھ میں
مَیں خُود سے ' کٹ نہیں سکتا ۔۔۔ مِیری بُنیاد ہے ' مُجھ میں
اگرچہ مَیں ' قفَس میں ھُوں ۔۔۔۔۔۔۔ کوئی آزاد ہے ' مُجھ میں
جو مُجھ کو ' صَید رکھتا ہے ۔۔۔۔۔ عجب صَیّاد ہے ' مُجھ میں
ضمِیر ِ زِندہ ' کی صُورت ۔۔۔۔۔ مِیرا اُستاد ہے ' مُجھ میں
نہیں اب مَیں ' نہیں ساحِر! ۔۔۔۔ کِہ وہ آباد ہے ' مُجھ میں
Mujh Mai
- chandoo
- Ultimate Contributor
- Posts: 19019
- Joined: Sep 08, 2007
- Location: Lahore
- Contact:
- dua
- Ultimate Contributor
- Posts: 11415
- Joined: May 30, 2010
- Location: Lahore
- Contact: