Mud'daton bad ai ho Tum...

Post your Poetry Collection here or read the creations of others as well...
Post Reply
User avatar
being lonely
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 4829
Joined: Dec 06, 2009

Mud'daton bad ai ho Tum...

Post by being lonely » Sep 25, 2015 Views: 5035

تم بھی!
مدتوں بعد آئی ہو تم
اور تمھیں اتنی فرصت کہاں
ان کہے حرف بھی سن سکو
آرزو کی وہ تحریر بھی پڑھ سکو
جو ابھی تک لکھی ہی نہیں جا سکی
اتنی مہلت کہاں
میرے باغوں میں جو کھل نہ پائے ابھی
ان شگوفوں کی باتیں کرو
درد ہی بانٹ لو
میرے کِن ماہتابوں ست تم مل سکیں
کتنی آنکھوں کے خوابوں سے تم مل سکیں
ہاں تمھاری نگاہِ ستائش نے
گھر کی سب آرائشیں دیکھ لیں
تن کی آسائشیں دیکھ لیں
میرے دل میں جو پیکاں ترازو ہوئے
تم کو بھی
لالہ و گل کے بے ساختہ استعارے لگے!


Mai ap apni moat ki tyaarion mai hon..!!!
Meray khilaaf apki Saazish fazool hai..!!!


Post Reply

Return to “Poetry (Shero Shayari)”