چاکلیٹ آدھا کپ
مکھن آدھا کپ
انڈے دو عدد
(چینی پچھتر گرام (پسی ہوئی
میدہ آدھا کپ
بیکنگ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
آدھا کپ چاکلیٹ میں مکھن ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔
اب ایک الگ پیالے میں انڈے ڈال کر اچھی طرح پھینٹ لیں اور آہستہ آہستہ پسی چینی ڈالتے جائیں۔
اب اس میں میدہ اور بیکنگ پاؤڈر ڈال کر اسپیچلا سے فولڈ کرلیں۔
پھر بیکنگ کپس پر مکھن اور میدہ لگاکر تیار کیا ہوا مکسچر ڈال کر ایک سو اسی ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ کے لیے بیک کرلیں۔
اوون سے نکال کر چاکلیٹ سے سجا دیں۔
