(لیمب یا مٹن ایک کلو گرام (چربی کے ساتھ کیوبز میں کٹا ہوا
کالی مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
پپیتا پیسٹ تین چوتھائی چائے کا چمچ
دہی چار کھانے کے چمچ
اجوائن ایک چوتھائی چائے کا چمچ
(مکھن تین کھانے کے چمچ (اگر ضرورت ہوتو
اسکیورز گرلنگ کے لئے
مٹن کو تمام اجزاء کے ساتھ سوائے مکھن کے ایک گھنٹے کے لئے میری نیٹ کرلیں۔
پھر باربی کیو گرل کو گرم کرلیں۔
اسکیورز لے کر گوشت کے ٹکڑے پرو لیں اور گرل پر رکھ دیں۔
تکے کی ہر سائیڈ آٹھ سے دس منٹ کے لئے پکالیں۔
اگر آپ چربی والا گوشت استعمال نہیں کر رہے تو پیسٹری برش کے ساتھ گرل کرنے کے دوران مکھن لگائیں۔
لیموں اور پیاز کے لچھوں کے ساتھ سرو کریں۔
نوٹ: گوشت کو ذیادہ دیر تک نہ پکائیں کیونکہ یہ سخت ہو جائے گا۔
