Kofta Tamatar Pulao

Chili Recipe, Soup Recipe, Chicken Recipe, Beverage Recipe, Appetizers, Salads, Cocktails, Mocktails, Desserts, Breakfast
Post Reply
User avatar
being lonely
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 4829
Joined: Dec 06, 2009

Kofta Tamatar Pulao

Post by being lonely » Dec 01, 2015 Views: 2611

کوفتہ ٹماٹر پلاؤ
بیف قیمہ تین سو گرام
چاول ایک کھانے کا چمچ
خشخاش دو کھانے کے چمچ
(چنے دو کھانے کے چمچ ﴿بھنے ہوئے
ہلدی آدھا چائے کا چمچ
(لال مرچ ایک چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
نمک آدھا چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک کھانے کا چمچ
ادرک ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ دو عدد
:پلاؤ کے لئے
چاول ڈیڑھ کپ
تیل ایک چوتھائی کپ
پیاز ایک چوتھائی کپ
ادرک لہسن کا پیصٹ ایک کھانے کا چمچ
ہری مرچ چار سے پانچ عدد
لونگ تین عدد
دار چینی ایک عدد
(زیرہ آدھا چائے کا چمچ ﴿ثابت
(کالی مرچ آٹھ سے دس عدد ﴿ثابت
(لال مرچ آدھا چائے کا چمچ ﴿پسی ہوئی
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر دو عدد
کوفتہ بالز کے لیے: چاول، خشخاش اور بھنے ہوئے چنے کو گرائینڈر میں پیس کر پاؤڈر بنالیں۔
اب ہلدی، پسی لال مرچ، نمک، گرم مصالحہ، ادرک اور ہری مرچ کو قیمے کے ساتھ فوڈ پروسیسر میں ڈال کر چوپ کر لیں۔
پھر ایک پیالے میں نکال کر ان کے کوفتے بنالیں۔
پلاؤ کے لیے: پین میں تیل گرم کرکے پیاز کو ہلکا سنہرا کرلیں۔
پھر ادرک لہسن کا پیسٹ، ہری مرچ، لونگ، دار چینی، زیرہ، کالی مرچ، لال مرچ، گرم مصالحہ اور آخر میں دو کپ پانی ڈال دیں۔
جب ایک ابال آجائے تو ٹماٹر، چاول اور کوفتے ڈال دیں۔
اب ہلکی آنچ پر ڈھک کر پکائیں۔
پھر پانی خشک ہو جائے تو چھ سے آٹھ منٹ کے لیے دم لگا دیں۔
مزے دار کوفتہ ٹماٹر پلاؤ تیار ہے۔


Mai ap apni moat ki tyaarion mai hon..!!!
Meray khilaaf apki Saazish fazool hai..!!!


Post Reply

Return to “Food Stop : The Recipe Corner”