Chicken Enchiladas

Chili Recipe, Soup Recipe, Chicken Recipe, Beverage Recipe, Appetizers, Salads, Cocktails, Mocktails, Desserts, Breakfast
Post Reply
User avatar
being lonely
Ultimate Contributor
Ultimate Contributor
Posts: 4829
Joined: Dec 06, 2009

Chicken Enchiladas

Post by being lonely » Nov 15, 2015 Views: 2495


:چکن کی فلنگ کے لیے اجزا
چکن بون لیس آدھا کلو
پیاز دو عدد
کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ
سفید زیرہ دو چائے کے چمچ
نمک حسب ذائقہ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
کٹا ہوا تازہ دھنیا دو کھانے کے چمچ
آئل دو کھانے کے چمچ
:ٹماٹر ساس کے لیے اجزا
پیاز ایک عدد
کُٹی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
کٹے ہوئے ٹماٹر چار سے چھ
ٹماٹر پیسٹ ایک کپ
لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ
براؤن شوگر دو کھانے کے چمچ
نمک آدھا چائے کا چمچ
کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
کٹی ادرک ایک چائے کا چمچ
موزریلا چیز ایک پیک
آئل دو کھانے کے چمچ
ٹورٹیلا چار
ایک پین میں آئل گرم کر کے کٹی ادرک کو ہلکا سا فرائی کریں۔
ایک منٹ تک فرائی کرنے کے بعد اس میں بون لیس چکن، کٹی پیاز، سفید زیرہ، نمک، مرچ اور کٹا دھنیا شامل کر دیں۔
چکن کے گلنے تک پکائیں۔
ٹماٹر ساس بنانے کے لیے:
ایک الگ پین میں آئل گرم کر کے اس میں کٹی ادرک، اچھی طرح کٹے ٹماٹر، براؤن شوگر، نمک اور کٹی لال مرچ ڈالیں۔
ٹماٹروں کے گلنے تک پکائیں۔
اس کے بعد ٹماٹر پیسٹ، لیموں کا رس اور کالی مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور چولہا بند کر دیں۔
ایک بیکنگ ٹرے میں ٹورٹیلا کی تہہ بچھائیں۔
اب اس کے اوپر ایک تہہ چکن کی اور اس کے بعد ٹماٹر ساس کی بچھائیں۔
اسی طرح باری باری دونوں چیزوں کی تہہ لگانے کے بعد آخر میں اوپر موزریلا چیز ڈال دیں۔
اسے 190ڈگری سینٹی گریڈ پر دس منٹ تک بیک کریں۔


Mai ap apni moat ki tyaarion mai hon..!!!
Meray khilaaf apki Saazish fazool hai..!!!


Post Reply

Return to “Food Stop : The Recipe Corner”